Time 02 مئی ، 2023
کھیل

لیونل میسی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانےسعودی عرب پہنچ گئے

فوٹو: سعودی وزیر سیاحت
فوٹو: سعودی وزیر سیاحت

گزشتہ سال قطر میں ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے۔

پیر کو سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر لیونل میسی کو سعودی عرب میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ' مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کا سعودی میں دوسری چھٹیوں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے'۔

بعد ازاں سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی اور ان کے اہل خانہ کی سعودی عرب میں چھٹیاں مناتے ہوئے کچھ تصاویر بھی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیں۔

تصاویر میں میسی اور ان کی اہلیہ کو دھوپ سے لطف اندوز ہوتے، روایتی کیرم بورڈ گیم کھیلتے، اپنے دو بیٹوں کے ساتھ ایک ہرن کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میسی نے گزشتہ سال مئی میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں اسٹار فٹبالر نے جدہ کے ایک سالانہ تہوار میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ لیونل میسی سعودی عرب کے وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں۔

مزید خبریں :