کھیل
Time 02 مئی ، 2023

گراؤنڈ میں جھگڑا، نوین الحق کا نام لیے بغیر کوہلی کو انسٹا اسٹوری کے ذریعے جواب

نوین الحق نے بغیر کسی کا نام لیے ذو معنی اسٹوری شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر زیر گردش اور موضوع بحث بنی ہوئی ہے/ اسکرین گریب
نوین الحق نے بغیر کسی کا نام لیے ذو معنی اسٹوری شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر زیر گردش اور موضوع بحث بنی ہوئی ہے/ اسکرین گریب

آئی پی ایل میچ کے دوران لکھنو سپر جائنٹس کے افغان کھلاڑی نوین الحق نے رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی سے جھگڑے کے بعد انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے۔

نوین الحق نے بغیر کسی کا نام لیے ذو معنی اسٹوری شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر زیر گردش اور موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

افغان کرکٹر نے لکھا آپ کو وہی ملتا ہے جس کے آپ مستحق ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے اور ایسا ہی ہوتا ہے۔

معاملہ کیا ہوا؟

واضح رہے کہ لکھنو کے بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فیلڈ رویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوئی تھی تاہم امپائر اور ساتھی بیٹر بیچ میں آگئے۔

یہ لفظی جنگ یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ جیسے ہی رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنو کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی دیکھنے کو ملی۔

یہاں بھی بات ختم نہیں ہوئی، نوین الحق کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی سے الجھ بیٹھے۔

میچ ختم ہونے کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے بیٹر کائل میئرز کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گمبھیر نے اچانک انہیں پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔

ایسے میں بظاہر کوہلی کی جانب سے جملے کسے گئے تو گوتم گمبھیر بھی غصے میں آگئے اور ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کرنے لگے، تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔

مزید خبریں :