02 مئی ، 2023
فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے میلے میٹ گالا 2023 میں ہالی و بالی وڈ اداکارائیں نت نئے اور منفرد آؤٹ فٹ کے ساتھ جلوے دکھارہی ہیں۔
میٹ گالا 2023 نیویارک میں منعقد کیا گیا ہے جس میں دیگر اداکاراؤں کی طرح ہالی وڈ و بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ خوبصورت اور اسٹائلش بلیک اینڈ وائٹ لباس کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔
اس تقریب کیلئے پریانکا نے سفید اور سیاہ رنگ کے امتزاج سے تیار کیے گئے گاؤن کا انتخاب کیا ، ان کے گلے میں جگمگاتا ڈائمنڈ کا نیکلس بھی نمایاں تھا۔
اس نیکلس کی تصویر پریانکا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی، اب اس قیمتی نیکلس کی تفصیل بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق پریانکا کے میٹ گالا میں پہنے گئے نیکلس کی قیمت204 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کا نیکلس مقبول اطالوی کمپنی بلگاری کاتیار کردہ ہے جسے 11.6 قیراط ڈائمنڈ سے تیار کیا گیا تھا۔
مزید بتایا گیا کہ پریانکا کے نیکلس کو میٹ گالا تقریب کے بعد نیلامی کیلئے پیش کیا جائےگا۔