02 مئی ، 2023
میٹ گالا کو سال کے چند بڑے فیشن ایونٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شریک ہوتے ہیں۔
مگر 2023 کے میٹ گالا ریڈ کارپٹ کا میلہ ایک ایسے جاندار نے لوٹ لیا جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک لال بیگ تھا۔
نیویارک میں ہونے والے اس ایونٹ میں گلوکار ریحانہ کو آنے میں دیر ہونے کے باعث فوٹوگرافر بیزار بیٹھے تھے جس دوران لال بیگ کی ریڈ کارپٹ پر آمد ہوئی۔
ایک فوٹوگرافر نے لال بیگ کو دیکھ کر کیمرے کا رخ اس کی جانب کرکے ویڈیو بنا لی جو ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔
البتہ ریحانہ کی آمد کے بعد لوگوں کی توجہ لال بیگ سے ہٹ گئی تھی۔
بعد ازاں اس بن بلائے مہمان کی ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر نے بتایا کہ اس لال بیگ کو انتظامیہ نے کچل کر مار دیا تھا۔
اس لال بیگ پر لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر پر کافی پرمزاح تبصرے بھی کیے گئے۔