بھارتی پولیس نے اے آر رحمان کا کانسرٹ کیوں رکوادیا؟

سوشل میڈیا پر اے آر رحمان کے پونے میں ہونے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں کانسرٹ کے دوران پولیس کو مداخلت کرتے ہوئے دیکھا گیا/ اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر اے آر رحمان کے پونے میں ہونے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں کانسرٹ کے دوران پولیس کو مداخلت کرتے ہوئے دیکھا گیا/ اسکرین گریب

بھارتی پولیس نے میوزک کمپوزر  اے آر  رحمان کا جاری کانسرٹ مقررہ وقت ختم ہونے کے کچھ منٹ بعد ہی روک دیا۔

سوشل میڈیا پر  اے آر رحمان کے پونے میں ہونے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں کانسرٹ کے دوران  پولیس کو  مداخلت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر رحمان کے کانسرٹ کا مقررہ وقت رات 8 بجے سے 10 بجے تک تھا تاہم وقت زیادہ ہونے پر جب گلوکار اپنا اختتامی گانا گارہے تھے  تو پولیس نے کانسرٹ رکوادیا۔

کانسرٹ میں پولیس مداخلت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر  کرتے ہوئے  بھارتی پولیس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

عرفان نامی صارف نے ٹوئٹر پر کانسرٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پونے پولیس کے رویے کو مایوس کن قرار دیا اور لکھا کہ پولیس نے 10 بجکر 14 منٹ پر کنسرٹ رکوادیا، کیا فنکار کو ایسے عزت دی جاتی ہے؟

دوسری جانب اے آر رحمان نے کانسرٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پونے اور وہاں موجود عوام کے جوش وخروش کا شکریہ ادا کیا۔

گلوکار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ایک زبردست کانسرٹ تھا، پونے کلاسیکل میوزک کا گھر ہے، جلد واپس آؤں گا۔

مزید خبریں :