ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی حیا نے کردار سے نفرت کے اظہار پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

 جیو کے مقبول ترین  ڈرامے ’تیرے بن' میں’ حیا ‘ کا منفی کردار  نبھانے  والی  اداکارہ سبین فاروقی نے اپنے ساتھ میرب  مرتسم  فینز کے رویوں کا اظہار دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا ہے۔

 جیو انٹرٹیمنٹ پر نشر ہونے والا ڈرامہ 'تیرے بن'  ہر قسط کے بعد مقبولیت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کررہا ہے، اس ڈرامے میں جہاں مرتسم اور میرب کی جوڑی سب کو پسند آئی ہے وہیں ڈرامے میں حیا کا منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ  سبین فاروقی  سے میرب مرتسم فینز خاصے خفا نظر آتے ہیں۔

ڈرامے کے ہیرو مرتسم کے فینز کی جانب سے سبین فاروقی(حیا) پر خاصی تنقید کی جاتی رہی ہے  جس کا ذکر اداکارہ کی جانب سے اپنے  انٹرویوز میں بھی کیا جاچکا ہے ۔

تاہم اب حال ہی میں سبین فاروقی(حیا) نے میرب مرتسم فینز کاحیا کیلئے نفرت کا اظہار  دلچسپ انداز میں دکھایا ہے جس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سبین فاروقی(حیا) موجود ہے اور ان کے عقب میں میرب  مرتسم کے فینز   ڈنڈا اور جوتی لیے کھڑے ہیں جو سبین فاروقی(حیا) کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ۔ 

مزید خبریں :