Geo News
Geo News

کھیل

محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار

محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے— فوٹو: اسکرین گریب
محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد نواز کو  ایکسرے کیلئے لے جایا گیا ہے ، محمد نواز کی انگلی پر گیند لگنے کے بعد سوجن آئی ہے۔

محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کے دوران انجری  کا  شکار  ہوئے۔