Time 03 مئی ، 2023
دنیا

عازمین حج کے پاس سے نسوار نکلی تو سخت سزا دی جائے گی: سعودی حکام کا انتباہ

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیر پورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوا دیے ہیں— فوٹو: فائل
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیر پورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوا دیے ہیں— فوٹو: فائل

سعودی حکام نے خبردار کردیا ہے کہ عازمین حج کے پاس نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی 

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیر پورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوا دیے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل  کر  چکے  ہیں۔

علاوہ ازین سعودی وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں، حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے، اجازت نامے کیلئے حفاظتی ٹیکے اور ویکسینیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے، حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10 دن  پہلے لگوانا  لازمی  ہے۔

مزید خبریں :