Time 04 مئی ، 2023
پاکستان

منٹوں میں ضمانتیں دہرا معیار ہے، عدل و انصاف سب کو دکھائی دینا چاہیے: وزیراعظم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ منٹوں میں ضمانتیں دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرےگا، عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے بلکہ سب کو دکھائی دینا چاہیے۔

لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے بلکہ سب کو دکھائی دینا چاہیے، سب اداروں کو دائرے میں رہ کر آئینی کردار  ادا کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہرا معیار کہیں بھی ہوکسی معاشرے کے لیے سود مند نہیں ہوسکتا، منٹوں میں ضمانتیں دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمٰی، پارلیمان اور دوسرے ادارے مل کر پاکستان کی خدمت کریں، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہم کردار ادا کر رہے ہیں، دیگر چیلنج حل کرنے کی بھی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :