Geo News
Geo News

کھیل

بابراعظم نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے— فوٹو: فائل
بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے— فوٹو: فائل

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے اور وہ 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم 100سے کم اننگز میں 5ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں، انہوں  نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے، ویو رچرڈز اور ویرات کوہلی نے 114 ، 114 اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز کیے تھے۔

بابر اعظم 5000 ون ڈے رنز کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔