06 مئی ، 2023
آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان جاری مذاکرات پر بیان جاری کیا ہے۔
آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نوے جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزےکو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
نیتھن پورٹر نے کہا کہ نویں جائزے کےکامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی اور نویں جائزے کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔