Time 06 مئی ، 2023
پاکستان

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

وسطی اور بالائی سندھ میں 8 یا 9 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے/ فائل فوٹو
وسطی اور بالائی سندھ میں 8 یا 9 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے/ فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ آنے والے تین روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مغرب اور جنوب مغرب سےہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ وسطی اوربالائی سندھ میں8 یا 9 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اسی دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہےگا جب کہ آج شام یا رات دادو، قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد، جامشورو، تھرپارکر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :