کھیل

نیشنل گیمز کی مشعل روشن کردی گئی

اقراء یونیورسٹی میں نیشنل گیمز کی مشعل روشن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی— فوٹو: جیو نیوز
اقراء یونیورسٹی میں نیشنل گیمز کی مشعل روشن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی— فوٹو: جیو نیوز

رواں ماہ کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل گیمز کی مشعل روشن کردی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشر ے کیلئے اہم اور بنیادی ضرورت ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے دنیا میں ملک کا اوراپنا نام روشن کیا ہے، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے، سندھ کے کھلاڑی اس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اقراء یونیورسٹی میں نیشنل گیمز کی مشعل روشن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان، اقراء یورنیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، ڈائریکٹر ایچ ای سی جاوید علی میمن، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری، کھلاڑی ماحور شہزاد ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، وسیم ہاشمی، اولمپئن ناصر علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ کوئٹہ جہاں کھیلوں کا انعقاد ہو رہا ہے کافی عرصے تک نامساعد حالات کا شکار رہا لیکن اب حالات بہتر ہیں اس لیے وہاں کے عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے اولمپک ایسو سی ایشن نے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ کے 450 کے لگ بھگ کھلاڑی گیمز کے مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ کھیل ہی دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج بنا رہے ہیں، نیوزی لینڈکرکٹ سیریز سمیت کئی ایونٹس ہمارے ملک میں ہوچکے ہیں اور دنیا بھر کے کھلاڑی ہمارے ملک کا رخ کررہے ہیں یہ انتہائی خوش آئند بات ہے، ہمارے کھلاڑی قومی کھیلوں میں ہی نہیں دنیا بھر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اقراء کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہی بہتر معاشرےکی بنیاد ڈالتے ہیں، ان میں کھیل نمایاں ہے، جب جسم صحت مند ہوگا تو معاشرہ بھی مند ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے شدید احتجاج پر فٹ بال ٹیم کو نیشنل گیمز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

نیشنل گیمز 22 سے 30مئی تک کوئٹہ میں ہوں گے۔

مزید خبریں :