شاہد آفریدی کا اپنے داماد شاہین آفریدی کی پاور ہٹنگ پر تبصرہ

مجھے شاہین سے بولنگ میں زیادہ توقعات ہیں، شاہین اگر جلد وکٹ لیتا ہے تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے: شاہد آفریدی— فوٹو: فائل
مجھے شاہین سے بولنگ میں زیادہ توقعات ہیں، شاہین اگر جلد وکٹ لیتا ہے تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے: شاہد آفریدی— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے  داماد شاہین آفریدی کی پاور ہٹنگ پر تبصرہ کیا ہے۔

سابق کپتان نے شاہین کی بیٹنگ پر شاداب خان کی پوسٹ پر جواب دیا۔ شاداب خان نے شاہین کی بیٹنگ کی ویڈیو پر کمنٹ کیا "کیا یہ ہٹنگ ایک اور آفریدی کی یاد دلاتی ہے؟"

اس پر شاہد آفریدی نے لکھا ’مجھے شاہین سے بولنگ میں زیادہ توقعات ہیں، شاہین اگر جلد وکٹ لیتا ہے تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے، سب کو معلوم ہے کہ شاہین بیٹنگ پر بھی کافی محنت کر رہا ہے، سب نے دیکھ لیا کہ وہ بیٹنگ میں کیا کرسکتا ہے، مجھے افتخار اور شاداب سے بھی کافی توقعات ہیں، شاداب اور افتخار کا ٹیم میں کافی اہم کردار ہے۔‘

مزید خبریں :