دنیا
Time 07 مئی ، 2023

شام کی ایک دہائی بعد عرب لیگ میں واپسی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شام کی ایک دہائی بعد عرب لیگ میں واپسی ہوگئی، عرب لیگ وزرائے خارجہ اجلاس میں شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

ترجمان عرب لیگ جمال رُشدی کے مطابق شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

قرارداد کی منظوری مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق شام اب عرب لیگ کے اجلاسوں میں شرکت کرسکتا ہے، قرارداد کی منظوری کے ساتھ شام میں خانہ جنگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے حل پر بھی زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے خلاف عرب لیگ سے شام کی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور بیشتر عرب ممالک نے بھی شام سے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

مزید خبریں :