07 مئی ، 2023
وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عمران نیازی کی معمولی سیاسی فائدے کیلئے قومی اداروں کو دھمکیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل نصیر اور انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران پرعمران نیازی بغیرثبوت الزامات لگارہےہیں، ان کوبغیر ثبوت کے الزامات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شہبازشریف کا کہنا تھاکہ قومی اداروں اور ان کے افسران کے خلاف الزامات کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔