08 مئی ، 2023
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت تمام اضلاع کے چیئرمین جیالے ہوں گے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک، عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی عوام کے اعتماد، قائدین و کارکنان کی قربانیوں اور جیالوں کی محنت کا ثمر ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جیالوں کے کندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں، عوام کی بلا امتیاز خدمت ہی ہمارا شعار ہے۔