Time 08 مئی ، 2023
پاکستان

حکومت 30 جولائی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتی: عطا تارڑ

مذاکرات کی گنجائش اب بھی باقی ہے لیکن پی ٹی آئی کو لچک دکھانا پڑے گی: معاون خصوصی وزیراعظم__فوٹو: فائل
مذاکرات کی گنجائش اب بھی باقی ہے لیکن پی ٹی آئی کو لچک دکھانا پڑے گی: معاون خصوصی وزیراعظم__فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن عدالتوں کے ذریعے ملیں گے نہ سڑکوں پر آکر ملیں گے، حکومت 30 جولائی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتی۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مذاکرات کی گنجائش اب بھی باقی ہے لیکن پی ٹی آئی کو لچک دکھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی بھی قانون کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

مزید خبریں :