Time 08 مئی ، 2023
دنیا

بھارتی ائیرلائن کے طیارے میں بچھو نکل آیا، دوران پرواز خاتون کو کاٹ لیا

ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد خاتون کا معائنہ کیا گیا اور اسپتال میں علاج کے بعد خاتون کو ڈسچارج کردیا گیا— فوٹو:فائل
ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد خاتون کا معائنہ کیا گیا اور اسپتال میں علاج کے بعد خاتون کو ڈسچارج کردیا گیا— فوٹو:فائل

بھارت کی ائیرلائنز ائیر انڈیا کے طیارے میں بچھو نکل آیا اور دوران پرواز بچھو نے مسافر خاتون کو کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچھو کے خاتون کو کاٹنے کا واقعہ ائیر انڈیا کی ناگپور سے ممبئی جانے والی پرواز میں 23 اپریل کو پیش آیا۔

ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد خاتون کا معائنہ کیا گیا اور اسپتال میں علاج کے بعد خاتون کو ڈسچارج کردیا گیا۔

بھارتی ائیرلائن کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو تلاش کرلیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھارتی ایئرلائن کے طیاروں میں سانپ، چوہے اور پرندے ملنے کے واقعات بھی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :