Time 09 مئی ، 2023
پاکستان

میرے پاس فیض حمید کیخلاف ثبوت تھے، عمران خان بھی ثبوت لائیں: شوکت عزیز صدیقی

سرخ دائرہ لگانے کی بات عمران خان نے خود کی تھی، جتنا بھی سنگین الزام ہو ثبوت نہ ہو تو عدالت میں بے معنی ہے: سابق جج/ فائل فوٹو
سرخ دائرہ لگانے کی بات عمران خان نے خود کی تھی، جتنا بھی سنگین الزام ہو ثبوت نہ ہو تو عدالت میں بے معنی ہے: سابق جج/ فائل فوٹو

سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ ان کے پاس سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف ثبوت تھے لہٰذا عمران خان بھی ثبوت لائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان محض فوج کے اعلیٰ افسر کو بدنام نہیں کر رہے بلکہ وہ پورے ادارے کو بدنام کررہے ہیں۔

سابق جج کا کہنا تھا کہ سرخ دائرہ لگانے کی بات عمران خان نے خود کی تھی، جتنا بھی سنگین الزام ہو ثبوت نہ ہو تو عدالت میں بے معنی ہے۔

مزید خبریں :