Time 10 مئی ، 2023
پاکستان

اینٹی کرپشن نے عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لےلیا

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو ان کےگھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے  آج صبح  4:30 بجے عمر چیمہ کو حراست میں لیا۔

جیو نیوز نے عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لیے جانےکی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔

دوران گرفتاری اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ آپ شیونگ کٹ ساتھ لے جاسکتے ہیں، اس پر عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شیونگ کٹ تو نہیں لیکن جوتے پہن لیتا ہوں۔

مزید خبریں :