عائشہ عمر نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا

اداکار و شوبز شخصیات اکثر اپنے ذہنی سکون کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتی ہیں/ فائل فوٹو
اداکار و شوبز شخصیات اکثر اپنے ذہنی سکون کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتی ہیں/ فائل فوٹو

پاکستان کی نامور اداکارہ اور عرصے سے شوبز سے وابستہ عائشہ عمر نے دو ہفتوں کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکار و شوبز شخصیات اکثر اپنے ذہنی سکون کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتی ہیں، کچھ روز قبل اداکارہ انوشے اشرف نے رمضان سے قبل روحانی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی تھی جب کہ اشنا شاہ نے بھی شادی کے بعد سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز جو  انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی  اداکارہ ہیں، انہوں نے بھی سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

اب عائشہ عمر نے بھی دو ہفتے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کردیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں لکھا کہ  آج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے رابطہ ختم کر رہی  ہوں اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کروں گی۔

عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھیں اور بلآخر اس منصوبے پر عمل کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

عائشہ عمر کے مطابق اس عرصے کے دوران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی، کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔

اداکارہ و ماڈل نے کام کے حوالے سے رابطے کے خواہشمندوں کے لیے دو آئی ڈیز بتائی ہیں جبک ہ ذاتی رابطوں کے لیے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی والدہ سے رابطہ کیا جائے۔

عائشہ عمر پُر امید ہیں کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران وہ نئی عادات اپنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

مزید خبریں :