عدلیہ عمران نیازی کو تحفظ دینے کیلئے آہنی دیواربن گئی ہے: وزیراعظم

عمران خان کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اور عمران نیازی کو مالم جبہ میں کلین چٹ دی گئی: شہباز شریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال/ فائل فوٹو
عمران خان کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اور عمران نیازی کو مالم جبہ میں کلین چٹ دی گئی: شہباز شریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ عمران نیازی فاشسٹ ڈکٹیٹرہے اور عدلیہ اسے تحفظ دینےکےلیے آہنی دیواربن گئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہم ورثے میں ملنے والے حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، سیلاب، مہنگائی اور کساد بازاری کے طوفان نے مشکلات سے دو چار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں، عمران خان دعا کر رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، نیب نے عمران خان کے خلاف غبن کے کیسز بنائے ہیں، عمران خان کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اور عمران نیازی کومالم جبہ میں کلین چٹ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھجوایا گیا،کیا کسی عدالت نے اس کا نوٹس لیا؟ عمران نیازی فاشسٹ ڈکٹیٹرہے اور اسے تحفظ دینےکےلیے آہنی دیواربن گئی ہے۔

مزید خبریں :