کھیل
Time 13 مئی ، 2023

شاہین آفریدی کے گھر سے افسوس ناک خبر آگئی، کرکٹر نے دعاؤں کی درخواست کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دادی انتقال کرگئیں۔

شاہین شاہ نے  یہ افسوس ناک خبر گزشتہ روز اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ' میری دادی نے آج آخری سانس لی۔ ان کی  نماز جنازہ  شام 6:30 بجے لنڈی کوتل میں ادا کی جائے گی'، شاہین نے اپنے فینز سے درخواست کی کہ مرحومہ کے لیے دعا کریں۔

فوٹو: شاہین فیس بک اسکرین شاٹ
فوٹو: شاہین فیس بک اسکرین شاٹ

شاہین آفریدی نے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ  میری دادی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

مزید خبریں :