Time 13 مئی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تصاویر سامنے آگئیں

منگنی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا، قریبی دوستوں اور خاندان کے چند لوگوں نے شرکت کی— فوٹو: راگھو آفیشل
منگنی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا، قریبی دوستوں اور خاندان کے چند لوگوں نے شرکت کی— فوٹو: راگھو آفیشل

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں ہوئی۔

منگنی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا، قریبی دوستوں اور خاندان کے چند لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ بھارتی ریاست دہلی کے وزیر اعلیٰ و عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی اہلیہ کے ہمراہ منگی میں شریک ہوئے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت کئی سیاستدان اور بالی وڈ شخصیات بھی منگنی کی تقریب میں موجود تھیں۔

منگنی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا، قریبی دوستوں اور خاندان کے چند لوگوں نے شرکت کی— فوٹو: راگھو آفیشل
منگنی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا، قریبی دوستوں اور خاندان کے چند لوگوں نے شرکت کی— فوٹو: راگھو آفیشل

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔

پریانکا نے بھی منگنی تقریب میں شرکت کی — فوٹو:بھارتی میڈیا
پریانکا نے بھی منگنی تقریب میں شرکت کی — فوٹو:بھارتی میڈیا

دونوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :