Time 14 مئی ، 2023
دنیا

ترکیہ: صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا

صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے/فوٹوفائل
صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے/فوٹوفائل

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا تاہم پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

ترکیہ میں صدارتی اور  پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے ( پاکستان وقت کے مطابق 10 بجے ) شروع ہوا، شروع ہونے والی ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) تک جاری رہی۔ جبکہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے بعد میڈیا نتائج کا اعلان کر سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ترکیہ میں ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز  رجسٹرڈ ہیں۔

صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا، مختلف اندازوں کے مطابق 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوارکمال قلیچ داراوغلو کو اردوان کے مقابلے میں ہلکی برتری مل سکتی ہے۔

دوسری جانب ترکیہ میں سالوں سے جاری معاشی بحران کے باعث اردوان کی حمایت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اقتصادی پالیسیاں، فروری میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے نمٹنے کی حکمت عملی سمیت مختلف چیلنجز  اردوان کیلئے انتخابات میں مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :