Time 14 مئی ، 2023
پاکستان

14 مئی آگئی لیکن پنجاب میں انتخابات نہ ہوسکے

4 اپریل کو سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کا حکم دیا تھا— فوٹو:فائل
4 اپریل کو سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کا حکم دیا تھا— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن نہ ہوسکے۔

4 اپریل کو سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کا حکم دیا تھا تاہم آج پنجاب اسمبلی کے انتخابات نہ ہوسکے۔

4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا  جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

مزید خبریں :