15 مئی ، 2023
بھارتی ریاست میں 40 سے زائد بندر پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کےمطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے ہاپور میں پیش آیا جہاں گڑھ مکتیشور کے علاقے میں 40 سے زائد بندر مردہ حالت میں پائے گئے۔
محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ بندروں کی ہلاکت کوئی زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ہے کیونکہ بندروں کے قریب ہی تربوز کے متعدد ٹکڑے بھی پائے گئے ہیں اس لیے تربوز میں کوئی زہریلی شے ملے ہونے کا بھی امکان ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بندروں کے قریب ملنے والے تربوز کے ٹکڑوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ مرے ہوئے بندروں کو قریب ہی موجود جانوروں کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔