15 مئی ، 2023
قومی احتساب بیورو(نیب) ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحقیقات القادر ٹرسٹ کیس کے نام سے غلط منسوب کی جارہی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق عمران خان اور دیگر عوامی عہدہ رکھنے والوں کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا کیس ہے۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف غیرقانونی طور پر مالی فوائد کے حصول کا کیس ہے، عمران خان اور دیگر کے خلاف این سی اے کی موصول جرائم کی رقم وصولی میں مجرمانہ خلاف ورزی ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا تھاکہ ملزمان پر القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کا غیر قانونی حصول تحقیقات کا حصہ ہیں۔