16 مئی ، 2023
مظفرگڑھ میں بیوہ خاتون کی بیگ میں بند لاش ملنے کے کیس کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کا کزن ہی قاتل نکلا، 100 روپے کی رقم پر ملزم خالد اور مقتولہ میں جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم نے نسرین بی بی کے سر پر اینٹ مارکر شدید زخمی کردیا۔
بعدازاں اس نے نسرین کے جسم کے تیزدھار آلے سے ٹکڑے کیے اور لاش بیگ میں بند کردی تھی، 7 اپریل کو پولیس نے گھر سے لاش برآمد کی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ملزم خالد کی کفالت کررہی تھی، ملزم قتل کیس کی تفتیش کے دوران خود کو متاثرہ فریق ظاہر کرکے تفتیش کے مراحل میں بھی پیش پیش رہا تاہم ملزم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا۔