جرائم
Time 17 مئی ، 2023

راجن پور: پرانی دشمنی پر مخالفین نےگھر میں سوئے 4 افرادکو قتل کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راجن پور کے علاقےکوٹلہ قائم میں پرانی دشمنی پر ملزمان نےگھر میں سوئے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، قتل ہونے والوں میں باپ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کی، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نےکوٹلہ میں فائرنگ کے واقعےکی آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔

مزید خبریں :