’آپ فواد چوہدری کا نام لینا بھول گئے‘، حبا فواد نے عمران خان سے شکوہ کردیا

عمران خان نے شاہ محمود قریشی اوراسد عمر کے نام لکھ کر ان کی گرفتاریوں کو غیرقانونی قرار دے کر مذمت کی تھی— فوٹو:فائل
عمران خان نے شاہ محمود قریشی اوراسد عمر کے نام لکھ کر ان کی گرفتاریوں کو غیرقانونی قرار دے کر مذمت کی تھی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں حبا چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین سے شکوہ کیا  کہ عمران خان، آپ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری،  جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے؟

اس سے قبل عمران خان نے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر کے نام لکھ کر ان کی گرفتاریوں کو غیرقانونی قرار دے کر مذمت کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو رہا کرنے اور پھر بعد ازاں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :