Geo News
Geo News

Time 18 مئی ، 2023
پاکستان

شیخوپورہ میں پنجرہ کھلنے سے سرکس کے 4 شیر بھاگ نکلے

شیخوپورہ میں پنجرہ کھلنے کے باعث سرکس کے شیر بھاگ گئے۔

جیونیوز کے مطابق شہر میں تیز آندھی کے باعث سرکس کے شیروں کا پنجرہ الٹ کر کھل گیا جس کے نتیجے میں چاروں شیر بھاگ نکلے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام شیروں کو پکڑ لیا۔