Time 18 مئی ، 2023
دنیا

جی سیون رکن ممالک کی روس کی ہیروں کی تجارت کو نشانہ بنانے کی تیاریاں

جی سیون اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن بھی جاپان پہنچے ہیں، جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون اجلاس 19 سے 21 مئی تک جاری رہے گا— فوٹو: سوشل میڈیا
جی سیون اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن بھی جاپان پہنچے ہیں، جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون اجلاس 19 سے 21 مئی تک جاری رہے گا— فوٹو: سوشل میڈیا

جی سیون رکن ممالک نے روس کی ہیروں کی تجارت کو نشانہ بنانے کیلئے نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کر لی۔

یورپی یونین کے اہلکار نے کہا ہے کہ جی سیون اجلاس میں روس کی ہیروں کی تجارتی سرگرمیوں پر پابندیاں لگانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یورپی یونین کے اہلکار نے کہا ہے کہ ہیروں کے تجارتی شعبے میں روسی برآمدات کو محدود کرنے کی ضرورت ہے، لیکن اس اجلاس میں اس متعلق کسی حتمی معاہدے کا امکان نہیں۔

جی سیون اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن بھی جاپان پہنچے ہیں، جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون اجلاس 19 سے 21 مئی تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پولینڈ کی جانب سے یورپی یونین کے سامنے بھی یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کی ہیروں اور آئل کی تجارت پر نئی پابندیوں کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

مزید خبریں :