ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دے دی

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل
جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کےتعین کا تین مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔

حکام کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی تھی۔