20 مئی ، 2023
امریکا کی قومی سلامتی امور کے سابق مشیر جان بولٹن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
جان بولٹن نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک پاک امریکا تعلقات میں رکاوٹوں اور تناؤ بڑھانے کا سبب ہے، سویلینز کے مقدمات ملٹری کورٹس میں نہیں چلائے جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور عدم استحکام کا تسلسل کسی کے مفاد میں نہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی صورتحال پر 16 کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو بھی خط لکھا ہے۔
خط میں پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت پر زور کے ساتھ پاکستان میں تشددکے تمام واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔