20 مئی ، 2023
پشاور پولیس نے بچوں کو 60 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے اسمارٹ فون کرائے پر دینے والے 7 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق فقیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو کرایے پر موبائل فون دینے والے7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران 2 دکانیں سیل کردیں اور 47 موبائل فون برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان بچوں کو انٹرنیٹ پر پب جی گیم کھیلنے اور دیگر برائیوں کی ترغیب دیتے تھے۔