Time 20 مئی ، 2023
پاکستان

سانحہ 9 مئی کے ذمےداروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی: آرمی چیف

فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ریاست کےخلاف عمل ہے، ایسا عمل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عاصم منیر— فوٹو: آئی ایس پی آر
فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ریاست کےخلاف عمل ہے، ایسا عمل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عاصم منیر— فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور عمل کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کےتحت قانونی کارروائی شروع کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور انہیں 9 مئی یوم سیاہ کے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور مادر وطن کےلیے جانوں کا نذرنہ پیش کرنے والے شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے جناح ہاؤس اور ایک فوجی تنصیب کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کےخلاف آرمی ایکٹ  اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طاقت اس کے عوام ہیں، فوج اور عوام کے درمیان دراڑ  ڈالنے کی کوشش ریاست کےخلاف عمل ہے، ایسا عمل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دشمن قوتیں اور ان کے حامی فیک نیوز اور پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار کی کوشش کررہے ہیں، قوم کے تعاون سے دشمن کے ایسے تمام عزائم کوناکام بنا دیا جائے گا۔

آرمی چیف نے سروسز اسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا— فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے سروسز اسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا— فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سروسز اسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا اور 9 مئی کو زخمی ہونے والے ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی عیادت کی جبکہ آرمی چیف  نے قربان لائنزکا بھی دورہ کیا اور پولیس حکام سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ انہوں نے فسادات، توڑ پھوڑ کے دوران پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اورتحمل کوسراہا۔

مزید خبریں :