Time 21 مئی ، 2023
پاکستان

حکومت صرف باتیں کررہی، 9 مئی میں ملوث کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی: عرفان صدیقی

12 دن گزر گئے ہیں ہم ابھی تک تقریروں سے ہی کھیل رہے ہیں: رہنما ن لیگ— فوٹو:فائل
12 دن گزر گئے ہیں ہم ابھی تک تقریروں سے ہی کھیل رہے ہیں: رہنما ن لیگ— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے 9 مئی سانحے میں ملوث افراد کے خلاف اب تک کارروائی نہ کرنے پر اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ حکومت صرف باتیں کررہی ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ابھی تک کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 12  دن گزر گئے ہیں ہم ابھی تک تقریروں سے ہی کھیل رہے ہیں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ لندن فسادات کے بعد برطانوی حکومت نے عدالتیں 24 گھنٹے کھولنے کا اعلان کیا، لندن فسادات کی نہ کوئی جےآئی ٹی بنی نہ کمیشن، سزا پانے والوں میں 11 سالہ بچی بھی شامل تھی۔

مزید خبریں :