21 مئی ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری گرفتاری پر ہونے والے ردِعمل کو پارٹی ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے کیونکہ مخالفین کو پتا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے پر بھی الیکشن میں ہرا نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری پر ہونے والے ردِعمل کو پارٹی ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ خواتین اور سینیئر قیادت سمیت پارٹی کے 10 ہزار سے زائد کارکن زیرِ حراست ہیں جن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی بات ہو رہی ہے۔
ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں، مضبوط فوج پاکستان کیلئے ضروری ہے لیکن آج تک سمجھ نہیں آیا کہ جنرل (ر) باجوہ کو مجھ سے کیا مسئلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہی ختم کردی۔