دنیا
Time 22 مئی ، 2023

حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ اجرا کی آخری تاریخ کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہےکہ حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ اجرا کی آخری تاریخ 4 جون ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عازمین حج کی آمد جاری ہے اور  اس سلسلے میں مسجد الحرام میں خیر مقدم کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ 4 جون سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہےکہ عمرہ، سیاحت اور  وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں، سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18 جون ہے۔

مزید خبریں :