Geo News
Geo News

پاکستان

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ انکوائری رجسٹر کرکے اسد عمر کو نوٹس جاری کردیا

نوٹس کے مطابق اسد عمر نے اپنے کراچی کے گھر سے 3 کروڑ روپے نقد نجی بینک کے عملے کودیے، رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ اسلام آباد میں منتقل کی گئی— فوٹو : فائل
نوٹس کے مطابق اسد عمر نے اپنے کراچی کے گھر سے 3 کروڑ روپے نقد نجی بینک کے عملے کودیے، رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ اسلام آباد میں منتقل کی گئی— فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ انکوائری رجسٹر کرکے اسد عمر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق اسد عمر نے اپنے کراچی کے گھر سے 3 کروڑ روپے نقد نجی بینک کے عملے کودیے، رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ اسلام آباد میں منتقل کی گئی۔

نوٹس کے مطابق اسد عمر نے دوسری بار 98 لاکھ روپے کی رقم بینک کے عملے کو دی، اسد عمر کے پاس یہ رقم کہاں سے اور کیسے آئی اس کا  جواب دیں۔