Time 22 مئی ، 2023
پاکستان

عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو سینیٹ کو مینج کرنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے منع کر دیا: واوڈا

عمران خان نے بطور وزیراعظم اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کو ایمانداری سےکام کرنے پر برطرف کردیا تھا: سابق رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل
عمران خان نے بطور وزیراعظم اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کو ایمانداری سےکام کرنے پر برطرف کردیا تھا: سابق رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تو انہوں نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کو  ایمانداری سےکام کرنے پر برطرف  کردیا تھا۔

فیصل واوڈا نے  جیو کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا عاصم منیر کو آرمی چیف بنائے جانے سے روکنے کیلئے  دیا تھا۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ انہوں نے عاصم منیر کو بتایا تھا کہ آپ جو کرنے جا رہے ہیں آپ کیلئے نقصان دہ ہوگا، انہوں نے کہا واوڈا مجھے کہہ  رہے ہو  اپنے ملک سے بے ایمانی کروں ؟

فیصل واوڈا نے مزید بتاای کہ عاصم منیر نے عمران خان کو کرپشن کے شواہد پیش کر دیے، اگلےدن عمران خان نےانہیں برطرف کردیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو سینیٹ کو مینج کرنے کا آرڈر دیا تھا لیکن عاصم منیر نے یہ کہہ کر منع کر دیا تھا کہ  فوج مداخلت نہیں کرسکتی،  عاصم منیر  نے عمران خان کو کہا یہ جمہوری معاملہ ہے، جمہوری طریقے سے نمٹیں۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ گھڑی اسکینڈل میں عمران خان کو تین چار کروڑ روپے ملے، باقی کے بیس پچیس کروڑ روپے اپنے پرائے سب نے ملک کر لوٹے، شہزاد اکبر اکیلے نہیں تھے انہیں خاص آدمی کی سپورٹ تھی، عثمان بزدار کے آڈیو، وڈیو شواہد خان صاحب کو دکھائے گئے تھے، بزدار کے آڈیو، وڈیو شواہد خان صاحب کو دینے کے گواہ کابینہ کے اورلوگ بھی تھے۔

مزید خبریں :