کھیل

تین پاکستانی کھلاڑیوں نے لنکا پریمیئر لیگ کیلئے پری آکشن معاہدے کرلیے

سری لنکا کرکٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے— فوٹو: فائل
سری لنکا کرکٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے سری لنکا میں ہونیوالی لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پری آکشن معاہدے کرلیے ہیں ۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کینڈی فیلکنز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

افغانستان کے مجیب الرحمٰن اور رحمٰن اللہ گرباز، ساؤتھ افریقا کے ڈیوڈ ملر، لنگی اینگیڈی اور تبریز شمسی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ بھی پری آکشن معاہدہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اس سال لنکا پریمیر لیگ 30 جون سے 20 اگست تک ہوگی، ٹیموں کی دیگر دستیاب سلاٹس پر کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے پلیئر آکشن آئندہ ماہ ہوگا۔

مزید خبریں :