سندھ میں میئر اور چیئرمینز کا انتخاب 15 جون کو ہوگا، شیڈول جاری

متعلقہ کونسلز، کمیٹی، کارپوریشن کے ممبران میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے— فوٹو:فائل
متعلقہ کونسلز، کمیٹی، کارپوریشن کے ممبران میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی حکومت میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ کونسل میں نشستیں پر کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔

متعلقہ کونسلز، کمیٹی، کارپوریشن کے ممبران میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی 9 سے 10 جون کو جمع کرائے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہو گی، اپیل 12 جون تک دائر کی جا سکے گی جبکہ ٹریبونلز اپیل پر 13 جون تک فیصلہ کریں گے۔

کاغذات نامزدگی 14 جون تک واپس لیے جا سکیں گے۔ میئر، ڈپٹی مئیر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب 15 جون کو ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی سمیت سندھ بھر میں یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا تھا۔

مزید خبریں :