سوشل میڈیا پر مشہور کتے نے گھروں میں صفائی کرنے والی مالکن کو لکھ پتی بنا دیا

میرا کتا اتنا پیارا ہے کہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کبھی بھی اپنا اثر چھوڑنے میں ناکام نہیں جاتی: کورٹنی بڈزن—فوٹو: فائل
میرا کتا اتنا پیارا ہے کہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کبھی بھی اپنا اثر چھوڑنے میں ناکام نہیں جاتی: کورٹنی بڈزن—فوٹو: فائل

سوشل میڈیا سے لاکھوں ڈالر کمانے والے انفلوئنسر کتے ٹکر بڈزن نے گھروں میں صفائی کا کام کرنے والی اپنی مالکن کو بھی لکھ پتی بنا دیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر کتے ٹکر بڈزن کی مالکن کورٹنی بڈزن نے کہا ہے ان کا کتا اتنا پیارا ہے کہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنا اثر چھوڑنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ گھروں میں صفائی کا کام کرتی تھیں بعد میں اپنے گولڈن ریٹریور نسل کے کتے ٹکر بڈزن کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے وہ کام چھوڑ کر ٹکر بڈزن کا اکاؤنٹ منیج کرنا شروع کیا۔

کورٹنی بڈزن کا کہنا تھا کہ انکے کتے کے ٹک ٹاک، یوٹیوب اور انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ ہیں جہاں لاکھوں لوگ اسکی معصومانہ اور پیاری حرکتوں کیلئے اسے فالو کرتے ہیں۔

 ٹکر بڈزن کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے سالانہ آمدنی ٹک ٹاک سے تقریباً 11 ہزار ڈالرز، یوٹیوب سے 60 ہزار ڈالرز اور انسٹاگرام سے 20 ہزار ڈالرز کے قریب ہے، انسٹاگرام پر اس کے 3.4 ملین فالورز ہیں جو  اس کے حرکتوں پر مبنی مختلف ویڈیو اسٹوریز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :