Time 25 مئی ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی ملتان یوتھ ونگ کے سابق صدر نے ’تحریک انصاف حقیقی‘ بنانے کا اعلان کردیا

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راؤ یاسر نے کہا کہ آج ملک میں جو ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے— فوٹو: اسکرین گریب
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راؤ یاسر نے کہا کہ آج ملک میں جو ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ملتان کے سابق صدر  راؤ  یاسر نے پاکستان تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راؤ یاسر نے کہا کہ آج ملک میں جو ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ہے۔

راؤ عمران نے مزید کہا کہ عمران خان کی اکڑ، انا اور یوٹرن نے ملک کو اس حالت پر پہنچایا ہے۔

راؤ عمران نے کہا کہ میرا پارٹی بنانے کا مقصد پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو منزل تک پہنچانا ہے۔

خیال رہے کہ راؤ یاسر نے رواں ہفتے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہا تھا۔

علاوہ ازیں ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ بھی واپس کردی ۔

مزید خبریں :