Time 26 مئی ، 2023
جرائم

پولیس لائن خیبر میں دستی بم پھٹنےسے 2 اہلکار شہید ، 2 زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر: پولیس لائن خیبر میں دستی بم پھٹنے سے 2 پولیس اہل کار شہید  اور  2 زخمی  ہوگئے۔

 ڈپٹی کمشنر کے مطابق دستی بم دہشت گردوں کے حملے میں نہیں بلکہ پولیس اہلکار کی غلطی سے پھٹا۔

 ڈی سی کا کہنا ہے کہ 2 زخمیوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نواز خان اور لائن آفیسر برکت خان شامل ہیں۔

زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے  سرچ کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں :