Geo News
Geo News

پاکستان

فردوس عاشق اور راجہ خرم نواز کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

دونوں رہنما آج پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے/ فائل فوٹو
دونوں رہنما آج پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے/ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے مزید دو رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد سے  ایم این اے راجہ خرم نواز نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ فردوس عاشق اعوان بھی آج پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گی۔

پارٹی سے علیحدگی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پارٹی میں رہنے کا جواز پیدا نہیں ہوا، ہمیشہ پاک فوج اور پاکستان کی بات کی ہے، پارٹی ہمیں اس چیز سے دو رلیجانے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید خبریں :