کھیل

نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان فٹبال کے انتخابات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اعلان کردیا

کمیٹی کے قیام کا مقصد ملک بھر میں کلبز کی جانچ پڑتال کرنا ہے اور اس کے بعد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف پی ایف ایف انتخابات کی طرف پہلا قدم بڑھانا ہے— فوٹو: فائل
کمیٹی کے قیام کا مقصد ملک بھر میں کلبز کی جانچ پڑتال کرنا ہے اور اس کے بعد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف پی ایف ایف انتخابات کی طرف پہلا قدم بڑھانا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے ملک بھر میں فٹبال کلبز کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کراکے اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ایف ایف نے کلبوں کی جانچ اور انتخابات کیلئے 8 رکنی اسکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی کے قیام کا مقصد ملک بھر میں کلبز کی جانچ پڑتال کرنا ہے اور اس کے بعد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف پی ایف ایف انتخابات کی طرف پہلا قدم بڑھانا ہے۔

اسکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی میں ملک بھر کے سینیئر ارکان کو شامل کیا گیا ہے جن میں اختر محی الدین، محمد صدیق، عثمان عثمانی، محمد عارف، رضوان حمید، عرفان خان نیازی، ذوالفقار شاہ اور امتیاز احمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایف ایف نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ الیکشن کے عمل کا آغاز ہفتہ (27مئی) سے منتخب اضلاع میں ہوگا۔

مشاورتی کمیٹی پوری کارروائی میں معاونت فراہم کرے گی، اگلے مرحلے میں کلبز کی اسکروٹنی کے عمل کو ملک کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا جائے گا، مکمل جانچ پڑتال کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئینی تقاضوں پر پورا اترنے والے ملک بھر میں موجودحقیقی کلبز ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔

نارملائزیشن کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ اس عمل سے الیکشن کی شفافیت پر کوئی سوال نہیں اٹھ سکے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز اس پر اعتماد کریں گے۔

مزید خبریں :